Search This Blog

Saturday, October 10, 2009

پاکستان کی نئِ مادر ملت

1100734478-1 بدقسمت پاکستانیو مبارک ہو۔ محترمہ فاطمہ جناح کی وفات کے بعد ہم قوم کی ماں سے محروم ہو گئے تھے اور اس محرومی نے ہمارے لئے زندگی کو بہت دشوار کر دیا تھا مگر پھر قسمت نے یاوری کی اور دختر مشرق نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کے لئے ایک ‘نئِ مادر ملت’ تخلیق کر دی جس کی وجہ سے آج پورا پاکستان {آپ پقیناً جانتے ہوں گے کہ اس پاکستان سے میرا کیا مطلب ہے۔ جی ہاںں وہی پاکستان جو مشرف کا ‘سب سے پہلے’ تھا اور آصف زرداری کا ‘سب سے آخری’ ہے } رنگین ہے کم از کم ہورڈنگز اور اخبارات تک تو ہے ہی۔ بہرحال ہمارے محکمہ ڈاک کے توسط سے آج ایک ‘نئی مادر ملت’ تخلیق پا چکی ہے جو ظاہر ہے کچھ عرصہ تک ‘دختر ملت’ رہے گی مگر پھر ہماری ضرورت کو سمجھتے ہوئے خود ہے مادر ملت کے سنگھاسن پر براجمان ہو جائے گی۔ پرویز مشرف نے تو بدبخت پاکستانیوں کی خون پسینے کی کمائی سے اپنے بیٹے کے لئَ ایک ائیر لائن اوراربوں روپوں کے اثاثہ جات کی حامل سرمایہ کار کمپنی ہی تخلیق کی تھی مگر زرداری تو اسی خرچے پر مادر ملت تخلیق کرنے پر تل گیا ہے

LIFE WITH GRACE OR WITHOUT

1100734461-1

یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ" جرآت" کسے کہتے ہیں

اگر پاکستان کا 'نیلسن منڈیلا'  المعروف مسٹر ٹین پرسنٹ غزہ کے اس بچے کی بے باک نگاہوں کو دیکھ لے تو کیری لوگر بل کے بغیر بھی زندہ رہنے کے مزے سے آشنا ہو سکتا ہے

کیری لوگر اور پریسلر جیسے  بلوں سے اس خودساختہ بابائے قوم اور اس کے کاسہء لیسوں کو سب کچھ مل جائے گا مگر نہیں ملے گی تو وہ  سوغات جسے 'غیرت' کہا جاتا ہے۔ اور ویسے بھی انہیں اس کی ضرورت نہیں۔ اس کے بغیر ہی وہ مزے میں ہیں