Search This Blog

Monday, November 20, 2023

THREATS TO THE EXAMINATION SYSTEM IN KHYBER PAKHTUNKHWA PAKISTAN


Medical and Dental Colleges Admission Test (MDCAT) 2023 has been rescheduled to be held on November 26, 2023, in Khyber Pakhtunkhwa and Sindh provinces of Pakistan. The test was previously held on September 10, 2023, across the country but leakage of question paper in Sindh and use of unfair means on vast scale including the use of sophisticated electronic blue tooth devices in Khyber Pakhtunkhwa compelled the respective governments to cancel the test and get it reconducted. Apart from approaching other quarters, a handful of candidates moved the Supreme Court too against the decision of the governments, which according to them, put the legitimate candidates in another phase of useless fatigue and provides another unnecessary chance to the failed candidates but the Supreme Court remained unconvinced. Resultantly, the Dow University of Health Sciences in Sindh and Government of Khyber Pakhtunkhwa through Khyber Medical University (KMU) in Khyber Pakhtunkhwa are striving to conduct a fair and transparent test in their respective provinces.

In Sindh, arrangements are being made as a matter of routine but in Khyber Pakhtunkhwa an unprecedented and somehow irrational hype is being witnessed with regard to arrangements for the test. The Educational Testing and Evaluation Agency (ETEA) which was established back in 1998 with the sole purpose of conducting entrance examinations for admissions in Medical Colleges and Engineering Universities, and it has conducted the tests since than for both entrance examinations, has been taken out of the process. The Government has entrusted KMU to conduct the test this time. However, reasons of withdrawal of the


test from ETEA has not been announced officially. Apparently, the primary reason is the assumption that if 219 candidates 
involved in cheating through a sophisticate Bluetooth device have been caught red-handed, many would have certainly dodged the arrangements and successfully attempted the paper with the help of unfair means. This assumption is denied by the ETEA authorities, and they ask for proofs if any such candidate has been identified by any authority or the Joint Investigation Team (JIT) constituted by the Home Department subsequent to the allegations of use of Bluetooth devices on social media. However, no such evidence has been presented by the Home Department, JIT or any other authority to the public so far. Many have already questioned that if ETEA is an attached department of Higher Education Department and Medical Colleges fall under the jurisdiction of Health Department, how come Home Department intervened in the matter and Additional Chief Secretary Home not only moved the summary to constitute the JIT but now he is leading the whole exercise of re-conduct of the test. The composition of the JIT has also been questioned by the media and the concerned candidates as well. They were of the view that if the offspring of two of its members (Additional Secretary Home Department and Deputy Director Intelligence Bureau) could not score the required marks in the held test and the JIT is headed by an officer of the Police department which failed to obstruct the sale-purchase of a forbidden device before the test and block its entry into the test centers, how the proceedings of the JIT can be impartial. ETEA authorities claim that Police, district administrations or the concerned Law Enforcement Agencies did not provide them the required support and they apprehend the devices solely at their own. However, now the situation has taken a dramatic turn.

The Additional Chief Secretary of the Home and Tribal Affairs Department is personally steering the whole process. He is not only chairing the coordination meetings, but he has also made the whole of the government machinery involved in the process. Commissioners and Deputy Commissioners have been assigned the task of managing the test centers. The Police department and other Law Enforcement Agencies are made responsible for making foolproof security arrangements in and around the test centers. Upon direction of the Home Department, concerned district administrations have imposed Section 144 of the Criminal Procedure Code in and around the venues. This section of law is usually employed to maintain law and order or bar a specific activity taking place in a particular area. It has also been revealed that the Provincial Government will approach the relevant authorities to suspend the mobile phone service on the test day. This all is being done just to administer an examination. Now the Government can possibly take three further steps to make the arrangements foolproof i.e., declaration of state of emergency which at the moment has been declared at the Health Department level only, deployment of armed forces and imposition of curfew in the cities where tests will be held.

In the meanwhile, the Public Service Commission of Khyber Pakhtunkhwa has also declared the recently conducted exam for recruitment of Sub-Divisional Officers (SDO)/Sub-Engineers in the Communication and Works Department as null and void on the identical allegations of use of Bluetooth devices. It would be interesting to see if the Additional Chief Secretary of the Home Department steps in and take the same measures during the re-conduct of this exam too because importance of recruitment of SDOs is no less than the admissions in medical and dental colleges.

Use of unfair means, mobile phones, Bluetooth devices, impersonation of candidates etc. are not confined to the entrance tests or recruitment of SDOs only. This menace is spread everywhere. There is always a hue and cry regarding every possible use of unfair mean in every exam conducted by the Boards of Intermediate and Secondary Education. The situation in higher education at universities’ level is also very grim where no external check exists on their examination system. ETEA and Public Service Commission conduct tests regularly for even more important positions. Is the intervention of Additional Chief Secretary Home, suspension of mobile phone service, imposition of Section 144, bringing in the Commissioners and Deputy Commissioners, involvement of whole of the government machinery etc. to conduct a test, a solution to this problem!!

Of course not. Examinations and tests for admission and recruitments is a continuous and unending process taking place throughout the year. It is not possible for irrelevant authorities to intervene every time and try to do a job which they are not meant to do. For some meager political gains this can happen once in a blue moon but the lasting solution rest in strengthening the institutions which have been established to do this job and bolstering the overall testing apparatus. Even more important is to track down the gangs involved in this business and bring them to justice. It is interesting to know about the gang which has been found involved in sabotaging the testing process by use of Bluetooth devices.

Information so far revealed from various channels has surfaced that the gangs involved in the scam have outshone the institutional setups of the government by using highly sophisticated equipment and staying abreast of its weaknesses. Society, on the other hand, has accepted this curse as a social norm and they do not hesitate to pay huge amounts to such gangs to get undue advantage for their children.


The main culprit reportedly involved in Bluetooth scandal both at Public Service Commission and MDCAT has been named as Mr. Zafar Mahmood, a graduate of University of Engineering and Technology Peshawar and presently an Assistant Director at Federal Public Service Commission, Islamabad. According to well placed sources, he along with his brother, an employee of Rescue Service 1122 and 76 other cronies are in the Police custody. They are being interrogated for their crimes and their cases are put in trails at various courts of law.

Mr. Mahmood was first caught by ETEA authorities during the Engineering Entrance Test in 2017 when he was impersonating as an invigilator during the test. He was handed over to the Police on the spot but on the very next weekend he was once again caught by ETEA when he impersonated as a candidate in MDCAT 2017, documentary evidence of which is available with Police and ETEA authorities. Once again Police took his custody, but he escaped justice. Obviously, it is not a one man job. He must be having a handful of members in his gang.

It would be best known to them that how many illegitimate candidates made their way to the professional colleges having unlawful support of this gentleman and how many ingenuine people joined various services in the public sector as the is in the business since 2016-17. Leakage or smuggling of question papers from the test centers and providing the solution to the targeted candidates from outside remained their most successful and widely used tactics. Impersonation (appearance of highly qualified persons in exams for actual candidates) through forged ID cards and other documents is yet another trick used by the said gang. But to the utter surprise of many, this time the gang came up with a novel idea of using Bluetooth devices for cheating purposes. It is astonishing to know that a prohibited device, which is meant to use in clandestine activities, was imported by the gang and sold to the candidates on a large scale. Hundreds of parents bought the device for their children by paying, or at least making commitments of paying millions of rupees to the gang, so that their children could make their way to the medical colleges. This large-scale activity, rumors about which were circulating before the test, went unattended. None of the relevant law enforcement agencies took notice of it. Of course, not all, but a huge number of candidates were caught in test centers, who pointed fingers to Zafar Mahmood's gang.

This must be a big surprise for the cheater candidates as well as the masterminds of the scam when the staff of ETEA, without having any technical tools or expertise, apprehended many of them and ultimately enabled Law Enforcement Agencies to arrest the members of gang.

Mr. Zafar Mahmood is considered an evil genius among his cronies. He is referred to as Pablo Escobar (the Columbian drug lord, who was famous for cheating the systems and running an intercontinental drug cartel known as Medellín Cartel). Mr. Mahmood followed in the footsteps of Escobar in another filthy business and ran it successfully for a long time. He has been ultimately arrested and is now facing trial, but he exposed weaknesses of the systems run by the government institutions. 

It is not possible that every time the Additional Chief Secretary or the Home department will step in and conduct the tests by engaging the whole of government machinery. It’s the responsibility of Law Enforcement Agencies to keep an eye on elements involved in criminal activities as referred above, and apprehend them before they are successful in executing their nefarious designs. It’s the responsibility of every testing regime to develop such systems and apparatus which are difficult to dodge. And It’s the responsibility of society to expose such elements instead of falling into their traps, else state and state institutions will become a laughingstock.

Friday, November 17, 2023

قوموں کی ترقی کا راز

ورلڈ ہیپینس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ دنیا کا سب سے خوش و خرم اور انسانوں کی رہائش کے لئے دنیا کا بہترین ملک ہے۔ اس سے پہلے ۲۰۱۰ میں نیوز ویک بھی فن لینڈ کو  انسانوں کے رہنے کے لئے دنیا کا   بہترین ملک قرار  دے چکا ہے ۔

یہ  تقابل  صرف  ریاستی سرمائے،معاشی و فوجی قوت یا وسائل کی دستیابی کی بنیاد پر نہیں  کیا گیا بلکہ  تعلیم و صحت کی سہولیات، معاشی  مسابقت کے  مواقع کی فراہمی،  سیاسی استحکام ، پالیسی سازی میں عوام کی شرکت، کرپشن کےحجم  اور زندگی کے عمومی معیار کو بنیاد بنا کر کیا گیا ہے۔  اس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کا انسانی ترقی کا اشاریہ ( ہیومن ڈویلپمنٹ انڈکس) دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک  امریکہ ، برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک سے بھی کہیں زیادہ بہتر  ہے۔

 دسمبر 1917کو روس سے آزادی حاصل کرنے  والا فن لینڈ ، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے نصف سے بھی کم ہے(کل رقبہ 3 لاکھ 38  ہزار مربع کلومیٹر )  اور آبادی کے لحاظ سے  پاکستان سے 40 گنا کم  ہے(صرف 56لاکھ  افراد)  مگر فن لینڈ کی جی ڈی پی  پاکستان کےکم و بیش برابر (321بلین ڈالر ) اور فی کس آمدنی پاکستان سے 36  گنا زائد ( 54ہزار ڈالر فی کس) ہے۔  مزے کے بات یہ ہے کہ روس سے آزادی حاصل کرنے والے ، روس کے سرحد پر واقع اور نیٹو کاایک فعال  ممبر ہونے کے باوجود اس ملک کا دفاعی بجٹ صرف4.8     ارب ڈالر  ہے جبکہ فوجی قوت صرف 34,700افراد پر مشتمل ہے ۔ ان فوجیوں  میں سے بھی صرف 25فیصد  (8600 ) پیشہ ور فوجی ہیں باقی رضا کار قسم کے لوگ ہیں۔ اس معاملے میں پاکستان کی فن لینڈ کے ساتھ کوئی نسبت نہیں۔ 11لاکھ  سے زائد باقاعدہ فوج، لاکھوں کی تعداد میں پیرا ملٹری فورسز ر(ینجرز، ایف سی، سکائوٹس ، کوسٹ گارڈز، بارڈر فورسز  وغیرہ)، 65لاکھ ریٹائرڈ زندہ فوجی جو  سول بجٹ سے 563ارب روپے کی  پنشن وصول کرتے ہیں، کا فن لینڈ کے ساتھ کوئی مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا۔ گو یہ  ایک جملہ معترضہ ہے مگر در حقیقت  دونوں ملکوں کی حیثیت کے تعین میں یہ بنیادی عوامل میں سے ایک ہے۔

انتظامی طور پر پاکستان کی 7 صوبائی /علاقائی حکومتوں کے مقابلے میں فن لینڈ  جیسا چھوٹا سا ملک  19علاقائی حکومتوں پر مشتمل ہے۔ 21کائونٹیز   کا انتظامی  سیٹ اپ اس کے علاوہ ہے جو کم و بیش پاکستان کے صوبائی حکومتی  انتظام  کے مشابہ ہے ۔ پاکستان کے 170اضلاع کے مقابلے میں،  جن کے پاس  انتظامی و مالی اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں، فن  لینڈ 309ایسی بنیادی انتظامی اکائیوں " میونسپلٹیز" پر مشتمل ہے ،  جن کے پاس کل حکومتی وسائل کے  50فیصد سے زائد  خرچ کرنے کا کلی اختیار ہے۔ ہر میونسپلٹی ایک مکمل حکومتی یونٹ ہے جو عوام کے ووٹوں کے ذریعے سے منتخب افراد چلاتے ہیں۔ فن لینڈ کے آئین کے تحت میونسپلٹی کو  مکمل مالی و انتظامی  خود مختاری  حاصل ہے۔ وہ نہ صرف اپنا بجٹ بنانے اور اسے خرچ کرنے  میں خود مختار  ہے بلکہ ٹیکس نافذ کرنے اور اکٹھا کرنے، ترقیاتی منصوبے بنانے ان پرعمل درآمد کرنے اور ریونیو حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی اقدام کرنے کے لئے مکمل طور پر خود مختار ہے۔ میونسپلٹی کے پاس تعلیم (ہمارے  ہاں کے ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ)،  لائبریریز (ہمارے  ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ)، امور نوجوانان ( ہمارے  سپورٹس ڈپارٹمنٹ)،  اربن پلاننگ ( ہمارے  پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ)، بلڈنگ کنٹرول (ہماری ٹی ایم ایز)، ماحولیات (ہمارے  ہاں کے  انوائرنمنٹ ڈپارٹمنٹ)،  آبی وسائل(ہمارا تقریبا  واپڈا)،   آبپاشی (ہمارے اریگیشن ڈپارٹمنٹ)،  تعمیرات    (ہمارے سی اینڈ ڈبلیو  ڈپارٹمنٹ) اور تکنیکی امور  (ہمارے انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ ) جیسے وہ بڑے بڑے معاملات ہیں جنہیں پاکستان میں  صوبائی اور مرکزی حکومتیں سرانجام دینے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ فن لینڈ کی   21کائونٹیز کے پاس سماجی بہبود (ہمارے سوشل و پاپولیشن ویلفئیر)،  صحت (ہمارے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ) اور ریسکیو سروس (ہمارے  ریلیف ڈپارٹمنٹ )جیسے معاملات نمٹانے کے اختیارات ہیں۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ فن لینڈ میں فیصلہ سازی و انتظامی و مالی اختیارات کہاں پر ہیں۔

یہ صرف فن لینڈ کی انتظامی سیٹ اپ کی خصوصیت  نہیں ۔ دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی مثال لی جائے تو ایک "شدید" قسم کا مرکز گریز حکومتی نظام عمل پذیر دکھائی دیتا ہے ۔ دنیا کے تقریبا تمام ترقی یافتہ ممالک نے مقامی سطح پر پورا حکومتی نظام  تشکیل دے رکھا ۔ فن لینڈ جیسے چھوٹے ملک کا موازنہ اگر  سپر پاور امریکہ  جیسے معاشی و جغرافیائی بلا (مانسٹر)کی مثال پیش کی جائے تو امریکہ کی  50ریاستوں کو  ریاستیں یا صوبے نہیں بلکہ 50ملک کہنا زیادہ مناسب معلوم ہو گا  کیونکہ ان  ریاستوں کو صرف  مکمل مالی و انتظامی  خود مختاری حاصل نہیں بلکہ عدلیہ ، دفاع ، کرنسی  اور چند قسم کے ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ تقریباً  ہر معاملہ میں یہ ریاستیں ایک مکمل ملک کا اختیار رکھتی ہے۔   ان میں سے ہر ریاست کا اپنا  آئین ہے، اپنا قانون ہے ، اپنا جھنڈا، اپنا ترانہ، اپنی شناخت اور  اپنا نظام حکومت ہے۔ حد تو یہ ہے کہ امریکہ کے آئین کے تحت  ہر ریاست کو یہ اختیار حاصل ہے  وہ کسی بھی وقت امریکی فیڈریشن سے علیحدگی کا اعلان کرکے ایک آزاد ملک بن سکتی ہے۔  ان ریاستوں کے تحت میونسپلٹیز  کا مقامی حکومتوں کا نظام قائم ہے ۔   جنکنز (4000 افراد)  اور منیسوٹا( 200 افراد)  کی "حقیر" میونسپل حکومتوں  سے لے کر نیویارک اور لاس اینجلس کی لاکھوں افراد پر مشتمل میونسپل حکومتوں کے پاس  پولیس، ریسکیو، ہائوسنگ، میڈیکل سروسز،  ٹرانسپورٹ،  پبلک ورکس ، تعمیرات، پارکس، کھیل و تفریح حتیٰ کہ میونسپل عدالت قائم کرنے تک کے اختیارات ہیں جن میں امریکہ کی مرکزی حکومت کا کوئی دخل نہیں۔   

فن لینڈ جیسے چھوٹے اور امریکہ جیسے بڑے ملک کے حکومتی نظاموں کی مثال کو پیش نظر رکھتے ہوئے  اگر  ہم پاکستانی " نظام " کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان  میں کل انتظامی و مالی اختیار، حتیٰ کہ  زکواۃ جمع کرنے اور خرچ کرنے، یتیم خانہ چلانے، کچرا اٹھانے   جیسے کام بھی  مرکزی و صوبائی حکومتیں سرانجام دینے کی کوشش کر رہی ہوتی ہیں۔یہاں   اختیارات  کی مرکزیت کا یہ حال ہے کہ  پرائمری سکول میں بننے والا ٹوائلٹ  صوبائی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہوتا ہے، جبکہ اس سکول کے استاد کی ترقی و تعیناتی کے سمریوں پر صوبے کا چیف منسٹر دستخط کرتے نظر آتا ہے۔ بادی النظر میں یہ  کوئی صحیح الدماغ لوگوں کا کام نہیں مانا جا سکتا ۔  اختیارات کی مرکزیت کا اگر یہ عالم ہو گا تو کیا کسی سرکاری دفتر یا  حکومتی اہلکار کی اکائونٹبلٹی  کا  تصور بھی کیا جا سکتا ہے ؟اگر کسی سرکاری دفتر یا اہلکار کو اس کے انجام دیئے گئے کسی ٹھیک یا غلط کام کے لئے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا  تو ریاست  یا حکومت کی اکائونٹبلٹی کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

کوئی بھی حکومتی نظام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تشکیل دیا جاتا ہے، عوام  کے وسائل سے ٹیکس حاصل کر کے اس سسٹم کے کِل پرزوں کو چلا یا جاتا ہے    اور یہ مانا جاتا ہے کہ سسٹم  کا فائدہ اس کے تحت بسنے والے عوام کو گا۔ روشن خیال معاشرے  حکومتی نظام کو عوام کے سامنے جوابدہ اور عوام کی مرضی اور منشا کے تابع  رکھتے ہیں ۔ عوام کی فلاح کی بابت فن لینڈ اور امریکہ کی مثال سامنے رکھیں تو  ایک فنش  54ہزار ڈالر کی أوسط سالانہ آمدنی رکھتا ہے جبکہ ایک عام امریکی70  ہزار ڈالر کی اوسط سالانہ آمدنی سے مستفید ہوتا ہے  جبکہ پاکستان جیسے با وسائل ملک کا باسی صرف 16سو ڈالر کی اوسط سالانہ آمدنی  کا حامل ہے۔عوام کو  جوابدہی  اور عوام کے اختیار کے حوالے سے عرض کیا جائے تو   اگر الاسکا  کے شہری رات کو امریکی شہری کی حیثیت سے سو جائیں اور انہوں نے فیصلہ کیا ہو کہ صبح الاسکا امریکی فیڈریشن کی ایک  ریاست نہیں بلکہ ایک   آزاد ملک ہو گا، تو ایسا عملی طور پر  واقع ہو جائے گا اور دنیا میں کوئی بھی ایسی طاقت نہیں ، نہ امریکی کانگریس اور نہ امریکی سینٹ  کہ وہ ایسا ہونے سے روک سکے۔ امریکی صدر کو  تو ویسے بھی آئین کے تحت صرف ایک اختیار کا حاصل ہے "اعلان جنگ" کا  اختیار ( گو کہ  یہاں بھی اصل اختیار کانگریس کا ہے )، اور صدر  اگر بحیثیت کمانڈر انچیف اعلان جنگ کا  اختیار  استعمال کر بھی لیتا ہے تو  بھی زیادہ سے زیادہ  4گھنٹے   کے اندر  اسے کانگریس  کی توثیق  چاہیے ہو گی۔  باقی معاملات میں تو عوام اصل اختیار کے حامل ہیں اور وہ اس اختیار کو استعمال کر کے اپنا علیحدہ ملک تک  قائم کر سکتے ہیں۔

اگر کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے نظام حکومت کا موازنہ پاکستان  ، برونڈی، پیراگوئے یا جارجیا  یا  جیسے پسماندہ ممالک کے ساتھ کیا جائے تو حد درجہ مرکزیت  کے حامل حکومتی نظام کے علاوہ جو دوسرا اہم عنصر یہ نظر آتا ہے کہ یہاں پر کوئی ادارہ نہیں بلکہ فرد  یا چند افراد فیصلہ سازی کا اختیار رکھتے ہیں ۔ یہ فیصلہ ملک کے وزیراعظم کے تعیناتی و برخاستگی ہو یا  کسی پرائمری سکول میں  استاد کی تعیناتی ، سسٹم  اور پالیسی کے تحت نہیں بلکہ فرد کی  پسند نا پسند کے تحت طے پاتا ہے۔

سوال یہ ہے پاکستان میں  اختیارات کی اس قدر مرکزیت کا حقیقی فائدہ  کون اٹھا رہا ہے ؟ اگر عوام اس نظام کے منفعت مند نہیں اور اگر یہ نظام عوام کو جوابدہ نہیں تو اس نظام کو قائم رکھنے میں دلچسپی کس کی ہے؟ اس ملک کے حقیقی حکمران خواہ وہ پس پردہ رہ کر حکمرانی کر رہے ہوں یا فیلڈ مارشل بن کر، ان کے لئے تو سٹیس کو اور فیصلہ سازی کی مرکزیت ہی فائدہ مند ہے مگر کیا  عوام کے  ووٹوں سے منتخب   ہونے والے کسی قائد جمہوریت، کسی دختر مشرق،  کسی قائد انقلاب،  فرزند پاکستان ، شیر پاکستان وغیرہ نے اختیار کی شاندار مرکزیت کے  حامل اس نظام کو ختم کرنے کی کوئی کوشش کی ؟

جی ہاں ایسی کوششیں وقتا فوقتا ہوتی رہی ہیں جن میں اولین  کوشش قائد اعظم   محمد علی جناح کی ہدایت پر جسٹس منیر کمیشن   کا قیام تھا اور آخری قابل ذکر کوشش نواز شریف  کے دور حکومت میں  احسن اقبال کی ایگزیکٹیو سروس   کےقیام  کی کوشش تھی مگر نوآبادیاتی دور کے تشکیل دئیے گئے  "افسر شاہی " نظام کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی کوشش  اقتدار پر اس کے کنٹرول  اور اثر و نفوذ کو کم نہیں کرسکی۔  

افسر شاہی کا  یہ نظام تشکیل دیتے وقت کمپنی سرکار کے پیش نظر عوام  کی فلاح  و بہبود  یا نظام کو عوام کے سامنے جوابدہ رکھنے  کا ہر گز کوئی مقصد نہ تھا بلکہ  ان کا مقصد اپنے  اقتدار کا دوام اور مقامی وسائل  پر کنٹرول تھا، اس لئے ان کا تشکیل دیا گیا نظام ان کی مقاصد کی بجاآوری کما حقہ کرتا رہا۔ چونکہ وہ نظام آج بھی   قائم ہے  اس لئے اس پورے نظام میں عوام  کسی بھی سطح پر  توجہ کا مرکز نہیں بلکہ  یہ نظام  صرف "حکمران طبقے " اور اس نظام کے کِل پرزوں ، جسے افسر شاہی  یا بیوروکریسی کہا جاتا ہے  کو مرکز بنائے، انہی  کے فائدے اور نقصان کو سامنے رکھ کر چل رہا ہے۔ یاد رہے کہ حکمران سے یہا ں مراد صرف  جاگیردار و سرمایہ دار سیاستدان ہی نہیں بلکہ "حقیقی" حکمران  ہیں،  جن کی ابتدائی و درمیانی زندگی" آفیسر میسوں "  میں لنچ و ڈنر کرتے اور گالف کلبوں میں وقت بیتاتے جبکہ آخری زندگی لندن، استنبول اور پیرس  کی رنگین فضائوں میں  سیر سپاٹے کرتے گزرتی ہے۔ ہاں موت کے بعد  انہیں ضرور اسی مٹی  کے سپرد کیا جاتاہے جسے وہ ساری زندگی روندتے رہے ہوتے ہیں۔

ماضی میں، بالخصوص انگریز دور حکومت میں،  اس افسر شاہی  نظام نے ہیکل اساسی (انفراسٹرکچر) بالخصوص نظام مواصلات کی ترقی  اور امن کے قیام  میں قابل رشک کردار ادا کیا مگر  اس  ترقی اور امن کا مقصد عوامی فلاح    تو  نہ تھا بلکہ اس کا بنیادی مقصد   انگریز سرکار کو پرامن ماحول میں لوٹ کھسوٹ کا موقع فراہم کرنا ، محصولات  جمع کرنا اورمقبوضہ جات میں  ان کی آمدورفت کو سہل بنانا تھا۔  بدلے میں اس افسر شاہی کو  مقامی لوگوں پر بے لگام اختیار ات اور وسائل میں سے " ہڈی"   بطور انعام حاصل کرنے کی اجازت تھی۔

 برصغیر میں انگریز حکومتی نظام  کے تین بنیادی کِلیں تھیں، فوج، افسر شاہی اور جاگیردار۔افسر شاہی کے مزید تین طبقات تھے جن میں انتظامیہ کے تحت پولیس اور عدالتوں کا نظام موجود تھا۔اس نظام میں نہ تو عوام کا کوئی عمل دخل تھا اور نہ  ہی اس نظام کی کوئی کِل عوام کو جوابدہ تھی۔ ہر کِل  کا بنیادی فرض  و ذمہ داری  حکمرانوں کی بلا چوں و چرا وفاداری  اور ان کے احکامات کی بجا آوری تھی، اس فرض کو  اس نظام نے اس وقت بھی گورے انگریزوں کے لئے  بخوبی سرانجام دیا اور آج بھی پوری تندہی کے ساتھ اسے   کالے انگریزوں کے لئے انجام دے رہا ہے۔

انگریز سرکار تو اپنا عرصہ حیات پورا کر کے ختم ہو گئی مگر اس کا تشکیل دیا گیا  نظام اپنی تمام تر حشر سامانیوں کا ساتھ آج میں موجود ہے ۔ اس سسٹم کا آج بھی  کمال یہ ہے کہ اس کے کِل پرزے    حکمرانوں کے لئے  وسائل "جمع" کرتے ہیں  اور بدلے میں اختیارات  (گو کہ انتظامی  حد تک وہ تقسیم در تقسیم ہو چکے ہیں) اور وسائل میں سے جائز و ناجائز حصہ حاصل کر سکتے ہیں ،جو رسمی بھی ہے (تنخواہوں، گاڑیوں اور دیگر مراعات  کی شکل میں ) اور غیر رسمی بھی  (کھلے عام  یا ڈھکی چھپی کرپشن کی  اجازت کی شکل میں)۔ اس نظام کو تبدیل کرنے کی  کوئی بھی کوشش   کارگر ثابت نہیں ہو سکی۔  

جاگیردار ی نظام ، جو خلاف آئین بھی ہے، خلاف شریعت بھی اور خلاف عقل بھی مگر  بھرپور وجود  کے ساتھ آج بھی اقتدار کو سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے ۔ پاکستان کے ساتھ ہی قائم ہونے والے بھارت کا جاگیردارانہ نظام مدت ہوئی خاک ہو گیا مگر پاکستان میں نہ صرف  روایتی جاگیردار طبقہ پوری حشر سامانیوں کے ساتھ آج بھی موجود ہے بلکہ اس کے متوازی  ایک غیر روایتی جاگیر طبقہ بھی پروان چڑھ چکا ہے  جو گیلنٹری ایوارڈز کے تحت  حاصل کی گئی بڑی بڑی جاگیروں کا  مالک بن چکا ہے ۔ یہ وہ جاگیریں ہیں جن کے لیے مواصلاتی نظام،  کچھی اور رینی کینالز  جیسی نہروں کا آبپاشی کا نظام   اور  آبادکاری کی ہر ممکن سہولت سرکاری خزانے سے  فراہم کی جاتی ہے مگر  اس کا فائدہ صرف  وہ مخصوص  گروہ اٹھا رہا ہے جس  کا پورا وجود پہلے ہی  ہن دولت سے لتھڑا پڑا  ہے۔  اس طبقے کی تعداد اور اس کی دسترس میں موجود وسائل  میں انتہائی خطرناک رفتار سے اضافہ جاری ہے ۔  نوآبادیاتی دور  کے نظام حکومت کی تین اکائیوں میں سے جس اکائی نے سب سے ذیادہ قوت اور طاقت حاصل کی ہے وہ  عسکری قوت  ہے ۔ بلکہ یہ کہنا  زیادہ مناسب ہو گا  کہ   نوآبادیاتی دور کی عسکری طاقت موجودہ  عسکری  طاقت کا عشر عشیر بھی نہیں تھی، (یہ حوالہ ملکی وسائل  پر اس کے کنٹرول کے تناظر میں ہے، حقیقی عسکری طاقت جو عوام یا ریاست کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لئے ہوتی، کے حوالے سے نہیں۔  بنگلہ دیش،   سیاچن،گلگت بلتستان  کا  گائوں تر تک ، 5200مربع کلو میٹر کا چین کو  دیا گیا شکسگام  وغیرہ یہ ثابت کرنے  کے لئے کافی ہیں کہ یہ حقیقی  عسکری طاقت نہیں بلکہ   کچھ اور ہے)۔

موجودہ نظام سے فائدہ ، کم و بیش تناسب کے ساتھ، یہی تین اکائیاں اٹھا رہی ہیں اور کسی بھی فرد یا ادارے کی ہر اس کوشش  کو یہ مل کر ناکام بنا دیتی ہیں جو اس نظام میں کسی بنیادی تبدیلی کی کوشش کرتا ہے۔ نظام کی مرکزیت کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اسے کنٹرول کرنا انتہائی  آسان ہوتا ہے ۔  اقتدار کی کسی بھی کِل پر براجمان فرد کسی  بھی جائز و نا جائز  عمل کو انجام دینے کے لئے اس  حکومتی جز کی پوری قوت جھونک دینے میں ذرہ بھر نہیں ہچکچاتا  جس سے اس کا ذاتی مفاد وابستہ ہو یا  کسی بالائی قوت کی خوشنودی  وابستہ ہو۔   چونکہ  اپنے اس عمل  کے لئے وہ کسی فورم یا عوامی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ، اس لئے وہ کوئی بھی غیر قانونی حتیٰ کہ غیر اخلاقی کام بھی دھڑلے سے انجام دے لیتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے اسے کسی احتساب یا باز پرس کی بھی کوئی فکر نہیں ہوتی۔

اس شدید مرکزیت کے حامل نظام  کا دوسرا نقصان یہ ہے کہ اقتدار پر کنٹرول ہونے کی وجہ سے ریاست کے کل وسائل پر کنٹرول بھی انہیں طبقات کو حاصل ہے جو اس نظام کا  حصہ بن جاتے ہیں۔ اور ان طبقات کے درمیان وسائل کی تقسیم ان کی اقتدار میں درجہ بندی کی بنیاد پر ہے۔ بلند ترین درجہ پر فائز شخص سب سے ذیادہ باوسائل ہو گا تاہم اس کی اسفل ترین سطح پر موجود شخص بھی وسائل سے محروم نہیں رہے گا۔ محروم صرف  وہ رہے گا جو اس نظام سے باہر ہو گا۔  

اس نظام کا تیسرا بڑا نقصان یہ ہے کہ سب کچھ ، خواہ درست ہو یا غلط، پس پردہ ، عوام کی دسترس سے دور اور ان کی نگاہوں سے پوشیدہ ، انجام دینا نہایت آسان ہے۔ نہ ہو گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔ عوام کو علم تک بھی نہیں ہو گا، اگر کسی غلط کاری کا علم ہو بھی جائے ، اس کا ثبوت نہیں ہو گا اور اگر ثبوت بھی تو چونکہ عوام کو جوابدہی  کا اختیار ہی نہیں اس لئے، احتساب  ایک بعید از قیاس خیال سے ذیادہ کچھ نہیں  ہو گا۔ یوں عوامی وسائل لوٹ کھسوٹ کا شکار ہو کر سرے محل، مے فیئر فلیٹس،عبدالقادر ٹرسٹ،  پاپا جانزپیزا کی چینز اور آسٹریلیا  و ترکی  کے جزائر   پر تعمیر ہونے والے بنگلوں میں استعمال  ہوں گے اور کوئی  احتساب کا سوال بھی نہیں کر سکے گا۔

چونکہ اس نظام  اقتدار  و حکومت کے پیش نظر   ریاست یا عوام کی فلاح نہیں ،اس لئے  اس نظام میں عوام کی شرکت اور اسے عوام کی سامنے جوابدہ بنانا بھی پیش نظر نہیں ۔ نظام جس درجہ کی مرکزیت  کا حامل ہو گا، اس  پرکنٹرول حاصل کرنا بھی اسی درجہ  آسان ہو گا۔  اس لئے ترقی یافتہ قوموں نے اپنے نظام ہائے ریاست و حکومت کو حد درجہ  ڈیوالوڈ کر دیا ہے، اسے عوام کے حوالے کر دیا ہے اور اسے کھلا ڈھلا بنا دیا ہے۔ ریاست  کے مالک  عوام ہیں تو اختیار و  اقتدار کے حامل بھی عوام ہوں اور ریاست و حکومت عوام کے سامنے ہی جوابدہ  ہو۔ یہ  وہ راز ہے جو مغرب و مشرق کی جس قوم نے بھی پایا ہے ، ترقی  کی منازل طے کرتی گئی ہے۔  اس سے صرفِ نظر کرنے والے ایشاء و افریقہ و جنوی امریکہ  والے پسماندگی کی گہرائیوں میں آج بھی غوطہ زن ہیں اور اس باہر آنے کا مستقبل قریب میں بھی کوئی امکان نہیں۔

Tuesday, October 10, 2023

احتساب یا انتقام ------- Accountability or Revenge

 

فواد حسن فواد کا کیرئیر کسی بھی سول سرونٹ کا خواب ہو سکتا ہے ۔ اپنے کیرئیر کے عروج میں وہ  فی الحقیقت پاکستانی نظام کے سیاہ و سفید کے مختار رہے اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کی حیثیت سے کم و بیش3سال تک انہوں نے ملکی نظام  کی بھاگ دوڑ سنبھالے رکھی مگر  ان کا شاندار کیرئیر ایک دردناک انجام کا شکار ہوا ۔آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں  نیب نے انہیں گرفتار کیا تاہم  عدم ثبوت کی بنا پر عدالت نے انہیں بری کر دیا تاہم انہیں بغیر جرم ثابت ہوئی کئی سال جیل میں گزارے۔ فواد حسن فوادنے ، ان کے خاندان نے اور  ان کی گرفتاری کے تناظر میں بالعموم سول سرونٹس نے جس بے چارگی کا سامنا کیا وہ دردناک بھی ہے اور قابل فکر بھی۔ فواد حسن فواد آج کل  مختلف ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں بیٹھ کر  اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی و نا انصافی کا رونا روتے نظر آتے ہیں ۔

وہ یقیناً ہمدردی  کے مستحق ہیں  اور ریاست کی  (اگر  وہ کوئی وجود  رکھتی ہے تو)  ذمہ داری ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے۔ مگر ان سے گلہ یہ ہے کہ جب وہ پاور کوریڈورز کے مکین تھے  تو انہوں نے  احتساب کے نافذالعمل نظام کو بہتر کرنے ، احتساب کو انتقام

  میں بدلنے  سے روکنے اور احتساب کو انصاف کے ساتھ سرانجام پائے جانے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا ، جو وہ باآسانی کر سکتے تھے اور ایسا کرنا ان کی ذمہ داری بھی بنتی تھی۔ انہوں نے ایسی کوئی بھی کوشش کرنے کی کوشش بھی نہیں کی  قانونی طور پر ایسا انتظام ترتیب دیا جائے کہ ملک میں  احتساب ، انتقام نہیں بلکہ ایک قانونی عمل کے طور پر  پورے انصاف کے ساتھ عمل پذیر رہے۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر" جان کو وا "کو پبلک سیکٹر میں احتسابی نظام  کے حوالے سے پوری دنیا میں  اتھارٹی تسلیم کیاجاتا ہے ۔ وہ اپنے  ریسرچ پیپر " ایشیا پیسیفک ممالک کی انٹی کرپشن ایجنسیاں: کارکردگی   اور چیلنجز کا تجزیہ  (شائع شدہ ۲۰۱۷) میں ایشیائی ممالک کی انسداد بدعنوانی کی  ذمہ دار ایجنسیوں کا  موازنہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کسی  بھی اکائونٹبلٹی رجیم  کو    فلپائن کے" آفس آف دا امبڈسمین "کی طرح " کاغذی شیر"  نہیں ہونا چاہیے  جس کے پاس ضروری وسائل اور اختیار ہی  نہ ہوں اور نہ ہی اسے پاکستان کے" نیب "کی طرح حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف  "حملہ آور کتا" ہونا چاہیے،  جو کسی نظام کے تحت نہیں بلکہ حکومت وقت کے احکامات کے تحت کام کرتا ہو اور نہ ہی اسے  جنوبی کوریا کے "انٹی کرپشن و سول رائٹس کمیشن" کی طرح  ضروری قانونی پشت پناہی سے محروم  ایک غیر مئوثر ادارہ ہونا چاہیے کیونکہ  ایسی کوئی بھی صورت اس ادارے کو ناکامی سے دوچار  کر دے گی اور وہ احتساب کے قانونی عمل کو  انصاف کے ساتھ سر انجام نہیں دے سکے گا۔ 

سنگا پور اور ہانگ کانگ کے احتساب کے نظام کو پوری دنیا میں آئیڈیل نظام مانا  جاتا ہے جن کی تشکیل کے پیچھے "جان کو وا "جیسے روشن  دماغوں کی عشروں کی محنت کار فرما ہے۔ یہی صاحب اپنے ایک دوسرے ریسرچ پیپر "  کرپشن کا مقابلہ سنگاپوری سٹائل میں: ایشیائی ممالک کے لئے سبق" (شائع شدہ ۲۰۰۷) میں لکھتے ہیں کہ پولیس  کسی بھی طور پر  انسداد رشوت ستانی  کا موثر آلہ نہیں بن سکتی کیونکہ پولیس کے  ماہئیت   احتساب جیسے وسیع  ، ہمہ گیر اور صبر طلب عمل کے لئے تشکیل نہیں پائی ہوتی  ۔ اس لئے کسی بھی نظام احتساب کو پولیس سے پاک ہونا چاہیے ۔وہ  اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ احتساب کے نظام کو سیاسی اثر و رسوخ سے بھی کلی طور پر آزاد ہونا چاہیے تاکہ  وہ نظام کسی کو دشمن یا دوست نہ مانے بلکہ احتساب کے عمل کو  میرٹ پر ترتیب  دے ۔

نیب  سول بیوروکریسی اور سیاستدانوں کے لئے ایک خوف کی علامت ہے  تاہم سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب کا کام کرنے کا طریقہ کار  'پسند ناپسند پر مبنی (من مانا) ہے'،   ' ایک جیسے کیسوں میں امتیازی سلوک  کرتی ہے " ، "ثبوت سے پہلے ہی ملزم کو مجرم گردانتی ہے" ،  "مجرموں کے ساتھ عدالت سے بالا بالا ڈیل (پلی بارگین) کرلیتی ہے"،" زیر حراست افراد کے ساتھ نامناسب سلوک کرتی ہے" اور  "اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرتی ہے"۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے ایک سرکاری محکمے کے بارے میں دئیے گئے یہ ریمارکس   اس امر کی غمازی کرتے ہیں کہ احتساب کا نظام، انصاف کے ساتھ سرانجام نہیں دیا جا رہے  بلکہ اسے انتقامی طور پر انجام دیا جاتا ہے ، یا پھر کم از کم ایسا تاثر ضرور قائم ہے۔

فواد حسن فواد صاحب جیسے ذمہ دار افراد احتسابی نظام کی بہتری کے لئے  جب کوئی کردار ادا کر سکتے تھے تو انہوں نے شاید نا دانستہ طور پرایسی  کوئی کوشش نہیں کی اور بالآخر خود بھی انتقامی احتساب کا شکار ہوئے اور احد چیمہ جیسے اپنے کولیگز کو بھی اس کا شکار ہوتے دیکھتے رہے ۔کیا یہ معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد  کی اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری  نہیں کہ وہ احتساب کے نظام کو ، خواہ وہ نیب کا  نظام احتساب ہو یا پھر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کا،   سیاسی  اور پولیس کے اثر ورسوخ سے آزاد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ احتساب ،انتقام نہیں بلکہ ایک قانونی  اور منصفانہ عمل  ہو۔  ایسی  قانون سازی کروائی جا سکتی ہے کہ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ صحیح معنوں میں شفاف احتساب کا ایک مئوثر  ادارہ بن سکے اور نیب کا بھی نہ صرف دائر کار بلکہ  اس کے عمل کا طریقہ کار بھی واضح  اور شفاف ہو جو انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو تاکہ  کسی بھی فرد کے ساتھ ، اس کا جرم ثابت ہونے سے پہلے یا بعد ، ذیادتی نہ ہو سکے۔

پوری دنیا میں آئیڈیل نظام احتساب کے چند بنیادی خواص پر  اتفاق پایا جاتا ہے ۔

پہلا یہ کہ نظام احتساب   انتظامی اور مالی  طور پر خودمختاری کا حامل ہو۔

دسرا یہ کہ نظام احتساب  پولیس سے پاک اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ہو۔

تیسرا یہ کہ وہ مرکزیت کا حامل نہ ہو بلکہ علاقائی ،  سیکٹورل اور  جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے  ڈیوالوڈ  /منقسم ہو   مثلاً  برطانیہ کا " سیریئس  فراڈ آفس" جو صرف ایسے جرائم ہینڈل کرتا ہے جن کی مالیت ڈیڑھ ملین ڈالر سے زائد  ہو  یا پھر  ان کی نوعیت علاقائی یا بین الاقوامی  ہو، تاکہ احتسابی نظام کے لئے بھی احتسابی نظام موجود ہو۔

اور سب سے اہم یہ کہ اس میں کسی کو بھی کسی قسم کا  استشناء حاصل نہ ہو جیسے پاکستان میں فوج اور عدلیہ کو   یہ استشناء حاصل ہے۔

یہ  ایک حیران کن امر ہے کہ  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پچھلے دس سال کی رپورٹس کے مطابق) ، محکمہ پولیس  ،  جو عدلیہ اور ٹھیکیداری نظام کے ساتھ کرپٹ ترین محکمہ کی دوڑ میں شامل ہے،  اس وقت نہ صرف خیبر پختونخوا میں  انسداد رشوت ستانی  کے محکمے کی اساس بنا ہوا ہے بلکہ نیب اور باقی صوبوں کی  انٹی کرپشن ایجنسیز پر کنٹرول قائم کئے ہوئے ہے۔   خیبر پختونخوا میں اگر چہ اس  محکمہ کا سربراہ ایک سول افسر ہے مگر تمام ورک فورس  پولیس  پر مشتمل ہے۔  2018کے ڈیٹا کے مطابق، خیبر پختونخوا  انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو   2014سے 2018 کے عرصہ میں کل  16 ہزار 1 سو28  شکایات موصول ہوئیں جن میں سے  صرف 88شکایات محکمہ پولیس کے خلاف تھیں۔ ان 88میں سے بھی صرف 13شکایات پر انکوائری کی گئی تاہم  ان  انکوائریز  کا حتمی نتیجہ کیا نکلا، یہ ایک سربستہ راز ہے۔ اس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ  انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کس قسم کی انسداد بدعنوانی انجام دے رہا  ہے۔  یہی حال نیب کا بھی ہے ، جہاں ڈی جی کی سطح تک پولیس افسران  کی تعیناتی کی جارہی ہے جبکہ یہی افسران گریڈ ۱۸ تک کی پوسٹوں پر پولیس افسران کی تعیناتی کے لئے اپنا اثر و نفوذ استعمال کرتے ہیں۔ فوج  اور عدلیہ کو قانون کے ذریعے استشناء دیا گیا  ہے جبکہ  پولیس (بالخصوص افسران)   اپنے اثر و نفوذ  اور کچھ مخصوص قانون سازیوں کی وجہ سےکسی بھی قسم کے احتساب سے  استشناء حاصل کر چکی ہیں ۔  اس صورتحال میں احتساب کے لئے سول محکمہ جات اور مخالف سیاسی جماعتیں بچ جاتی ہیں جن کا احتساب، مندرجہ بالا صورت حال میں، اگر قانون کے مطابق بھی ہو رہا ہو تو احتساب نہیں انتقام ہی نظر آئے گا۔

معاملات کو ایسا ہی چلتے رہنے دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی!!  فیصلہ ساز ادارے ( پارلیمنٹ و عدلیہ ) اور محکمے (فوج و پولیس )  ایسا ہی چاہیں گے کہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ ہو اور ان کے جرائم کا بوجھ بھی سول سرونٹس اور سیاستدانوں کے کندھوں پر لدا رہے  مگر انتقامی احتساب کا شکار  اور منصف مزاج سیاستدانوں کی  ذمہ داری ہے کہ  ایسی قانون سازی کروائی جائے کہ  احتساب کا عمل ایسے ادارے سرانجام دیں جو؛

   مالی و انتظامی طور پر  مکمل خود مختار  ہوں،

جن کی افرادی قوت اعلیٰ درجہ کی پیشہ وارانہ تربیت  کے حامل سویلین  افراد پر مشتمل ہو

علاقائی،  سیکٹورل اور جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے   کام کریں

اور  ان اداروں سے کسی کو بھی استشناء حاصل نہ ہو۔  

تب یہ امید کی جا سکتی ہے کہ احتساب ایک قانونی عمل کے طور پر انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انجام پائے گا، ورنہ احتساب کو انتقام بننے سے کون روک سکتا ہے۔


Friday, February 19, 2016

The dilemma of poor governance in Khyber Pakhtunkhwa... خیبر پختونخوا میں ناقص حکومت گری

عموما یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ افراد جن کو عوام کے ووٹ کی طاقت اسمبلیوں میں پہنچاتی ہے ، حکومت ہوتے ہیں۔ تاہم قانونی طور پر درست ہونے کے باوجود بھی یہ خیال، خام خیالی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ حقیقی حکومت افراد کا وہ گروہ ہے جسے عرف عام میں 'افسر شاہی' یا بیوروکریسی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ چند درجن افراد پر مشتمل یہ گروہ ہر طرح کے 'موسمی حالات' میں حکومت ہی ہوتا ہے۔ عوام اپنے ووٹوں سے چند لوگوں پر مشتمل اسمبلیاں تشکیل دیں یا خاکی وردی والے اپنی بیرکوں سے نکل کر ان اسمبلیوں کو اپنے بوٹوں تلے مسل ڈالیں، حقیقی حکومت اسی گروہ کی ہوتی ہے۔
معاملہ تو پورے ملک میں ایک جیسا ہے مگر خیبر پختونخوا کے ساتھ سانحہ یہ ہوا ہے کہ یہاں پر تبدیلی کا مینڈیٹ عوام نے تحریک انصاف کو دیا، یا حقیقی معنوں میں عمران خان کو دیا جبکہ عمران خان نے اس مقصد کے لئے جن پتوں پر تکیہ کیا وہ ہمیشہ سرسبزوشاداب رہنے والا افسر شاہی کا یہی گروہ ہے۔ یہ بات کوئی راز نہیں کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حکومت سنبھالتے ہی افسر شاہی کو یہ پیغام دے دیا تھا کہ عوام کے منتخب کردہ افراد ان کھوٹے سکوں سے زیادہ کچھ نہیں جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے جیب سے نکل کر آج ن کی جیب کے مکین بن چکے ہیں۔ عوام کے منتخب کردہ وزراء کی اہمیت اور ضرورت صرف اتنی ہے کہ وہ افسر شاہی کے تیار کردہ قوانین کی اسمبلیوں میں توثیق کرتے رہیں گے۔ اس کے بدلے میں انہیں گاڑی، دفتر اور پولیس کے گن مین کی سہولت مہیا رہے گی۔
پوری دنیا میں حکومتی نظام کو چلانے کے لئے بھی کارپوریٹ طرز کا نظام تشکیل پا چکا ہے جس میں مختلف شعبہ جات کو کمپنیوں کی شکل میں اس شعبہ کے ماہرین کے زریعے سے چلایا جاتا ہے۔اس خاص شعبہ سے متعلقہ بنیادی تعلیمی قابلیت رکھنے والے افرادکو ہی اس شعبہ میں شامل کیا جاتا ہے جو اپنی خدمات تا دم آخر وہاں ہی میں سرانجام دیتے ہیں۔دوران سروس ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کی جانے والی حکومتی سرمایہ کاری اور وقت گزرنے کے ساتھ حاصل ہونے والا تجربہ ان افراد کو اپنے شعبے کا ماہر ترین فرد بنا دیتا ہے۔  یہ پروفیشنل افراد اپنے ادارے کی کارکردگی کو حقیقی معنوں میں چار چاند لگانے کا باعث بنتےہیں۔نہ صرف وہ ادارہ بلکہ پورا ملک ایسے افراد کی خدمات سے مستفید ہوتا ہے۔
کیا یہ ایک احمقانہ طرز فکر نہیں کہ آپ ایک شخص کو صرف ایک شعبہ کا ماہر (ماسٹر)بنانے کے بجائے اسے تمام شعبہ جات کے لئے ہرفن مولا (جیک)بنانے کے کوشش کرتے رہیں اور یوں وہ کسی بھی شعبہ کے لئے حقیقی معنوں میں کارآمد نہ بن سکے۔
حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ ڈویژنل سطح پر حکومتی معاملات چلانے والے فرد کو یکدم قانونی امور کا ماہر قرار دے کر محکمہ قانون میں ذمہ داریاں نبھانے کا حکم ملتا ہے۔ کچھ عرصہ بعد اسے ماہر ماحولیات بنا کر محکمہ جنگلات میں تعینات کر دیا جاتا ہے۔ پھر یہ خیال کر لیا جاتا ہے کہ یہ صاحب تو بہت بڑے ماہر معاشیات ہیں اس لئے ان کی خدمات محکمہ خزانہ کے سپرد کر دی جاتی ہیں اور پھر چند ہی روز بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ صاحب بہترین سول انجنئیر گردان کر محکمہ مواصلات بھجوا دئیے گئے ہیں۔ اور یہ سلسلہ تب تک دراز رہتا ہے جب تک وہ صاحب سروس کو خیرباد نہیں کہہ دیتے۔ وہ جس محکمہ میں بھی جاتے ہیں ان کا سبق الف ، ب سے شروع ہوتا ہے۔ حکومت اپنا سرمایہ اور اپنا وقت انہیں اس شعبے کی ج، د سکھانے پر صرف کرتی ہے۔ اسی شعبے کے حوالے سے منعقد ہونے والی مختلف اندرون ملک اور بیرون ملک تربیت گاہوں سے وہ مستفید ہوتے ہیں، محکمہ کے پرانے افراد انہیں یہ سکھانےکی جدو جہد کرتے ہیں کہ ڈی آر آر اور ڈی آر ایم کی اصطلاحات کا مطلب کیا ہے، میڈیم ٹرم بجٹ ری فریم ورک اور آئوٹ پٹ بیسڈ بجٹ کیا ہوتا ہے اور جب وہ اس مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں تو ان کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی جاتی ہیں۔
افسر شاہی کے لئے یہ نظام حد درجہ موزوں ہے۔ ان کی مراعات اور استحقاق ہر جگہ برقرار رہتی ہیں مگر ان پر کسی امر کی ذمہ داری فکس نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ نئی جگہ پر وہ ابھی آئے ہوتے ہیں اور پرانی جگہ سے وہ جا چکے ہوتے ہیں۔ مگر اس نظام کے تباہ کن اثرات معاشرے اور ریاست کوبرداشت کرنا پڑتے ہیں جیسا کہ خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے۔
کیا یہ اطلاعات دھماکہ خیز نہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا ۱۷۳ ارب روپے کاسالانہ ترقیاتی پروگرام ۷۷ ارب کے خسارے کا شکار ہے۔ غلط اندازوں پر تیار کئے گئے یا تیار کئے گئے پروگرام کے لئے طے شدہ  اہداف حاصل نہ کرپانے کی ذمہ داری کس پر عائد کی جائے گی، یہ کوئی بھی نہیں بتا سکتا کیونکہ صوبے کی اڑسٹھ سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہو سکا۔ یہ صرف ایک معاملہ ہے جو تبدیلی کےعلمبرداروں کا منہ چڑا رہا ہے جبکہ باب پشاور فلائی اوورکی تعمیر میں ہونے والی فنی اور مالی بدعنوانیوں پر کی جانے والی مجرمانہ چشم پوشی کا تباہ کن اثر آج نہیں تو کل ضرور سامنے آئے گا۔
اگر آپ کے پاس حکومت گری کا درکار صلاحیت موجود نہیں توصرف گاڑی ، بنگلے اور چند دیگر مراعات کے لئے بدانتظامی کی کالک منہ پر ملنے کی کیا منطق ہے؟ 

Thursday, February 4, 2016

Bab-e-Peshawar Flyoverباب پشاور فلائی اوور

سورے پل (شیر شاہ سوری پل) پر تعمیر ہونے والا ملک سعد فلائی اوور متحدہ مجلس عمل کی حکومت نے کم و بیش پانچ سال کی مدت میں مکمل کیا تھا جبکہ اس سے متصل چارسدہ روڈ اور صدر کو ملانے والا مفتی محمود فلائی اوور کی تعمیر کوشش بسیار کے بعد ۷ سال میں ممکن ہو سکی اگر چہ نک سک کی درستگی کا کام آج آٹھویں سال میں بھی جاری ہے۔ ان دونوں فلائی اوورز کی لمبائی کے برابر لاہور کا  آزادی چوک فلائی اوور حیران کن طور پر صرف ۹۰ دنوں میں تعمیر کر دیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا کی مخلوط صوبائی حکومت کے حقیقی سربراہ عمران خان صاحب ہمیشہ ہیکل اساسی (انفراسٹرکچر) کے بجائے انسانی وسائل کی تعمیر کے وکیل رہے ہیں اورشریف برادران کی میٹروز، موٹرویز اور فلائی اوورز پر مبذول توجہ کو ہدف تنقید ہی بناتے رہے تاہم صوبائی حکومت نے پشاور کے حیات آباد موڑ پر باب پشاور کے نام سے فلائی اوور  تعمیر کیا تووہ بنفس نفیس اپنی صوبائی حکومت کے اتحادی جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق صاحب کے ہمراہ اس پل کا افتتاح کرنے تشریف لائے اور اب وہ اس پل کو 180دن میں تعمیر کرنے صوبائی حکومت کے اس کارنامے پر پھولے نہیں سماتے۔ حیران کن طور پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دونوں ہی کے کارکن اس پل کی تعمیر کا کریڈٹ لینے میں ایک دوسرے کو مات دینے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اسے محکمہ بلدیات کے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ صاحب کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے  جبکہ تحریک انصاف اسے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صاحب کے ویژن کا عکاس منوانے کی کوششوں میں جتی ہے۔ کریڈٹ کے حصول کی جنگ میں اس پل کی تعمیر میں ہونے والی سنگین مالی بے قاعدگی اور قواعد سے روگردانی کا 'کارنامہ' پس منظر میں چلا گیا ہے۔
قانون و قواعد کی رو سے حکومت اس امر کی پابند ہے کہ وہ عوامی وسائل کی ایک کوڑی بھی خرچ کرنے کے لئے 'کھلی نیلامی/بولی' کا طریقہ کار اپنائے گی جس کے تحت ہر مجاز فرد یا ادارہ اس کام کو سرانجام دینے کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے اور حکومت ان میں سے کم ترین بولی دینے والے ادارے کو وہ ٹھیکہ دینے کی پابند ہے۔ حکومت کوئی بھی ٹھیکہ اپنے من پسند  فرد یا ادارے کو نوازنے کے لئے نہیں دے سکتی۔ مگر باب پشاور فلائی اوور کی تعمیر کی ٹھیکہ فوج کے ایک ذیلی ادارے این ایل سی کو تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیا گیا۔ متعلقہ شعبہ سے وابستہ افراد کا خیال ہے کہ اس پل کی تعمیر کے لئے دی جانے والی مبلغ ایک ارب 70کروڑ کی رقم حقیقی خرچ کا دو گنا ہے۔
کئی لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ اس پل کو بلا ضرورت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس چوک پر ٹریفک کو مسئلہ اتنا گھمبیر نہ تھا کہ اس کے حل کے لئے دو منزلہ فلائی اوور تعمیر کیا جاتا بلکہ شرقا" غربا”  تعمیر ہونے والی ایک زیر زمین گزر گاہ (انڈر پاس) جو صرف چند کروڑ روپے سے تعمیر ہو جاتی ، اس چوک کو سگنل فری بنا سکتی کر ٹریفک کا مسئلہ حل کر سکتی تھی۔ اس پل کے تعمیر سے صرف قریب میں تعمیر ہونے والے عسکری ادارے کے مجوزہ رہائشی منصوبے کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پل کی تعمیر ایک اچھا قدم ہے تاہم بہتر ہوتا اگر عمران خان صاحب یا صوبائی حکومت ان دو اہم معاملات کے حوالے  سے بھی پشاوریوں کی تشفی کروا دیتی۔